پی پی رہنما شوکت بسرا نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی
پی پی رہنما شوکت بسرا کی عمران خان سے ملاقات، تحریک انصاف میں شامل
پی پی رہنما شوکت بسرا کی عمران خان سے ملاقات، تحریک انصاف میں شامل۔ فوٹو : فائل
پیپلزپارٹی کے رہنما شوکت بسرا تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
گزشتہ روز شوکت بسرا نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما جہانگیرترین بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے شوکت بسرا کی پارٹی میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سیاست میں شوکت بسرا کے کردار کی تعریف کی۔
وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ وہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی خدمات مزید بہتر اور موثر طریقے سے جاری رکھیں گے۔