ہاکی ورلڈ کپ ہالینڈ نے بھارت کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا

50ویں منٹ میں بون کے گول نے فتح مہمان ٹیم کی جھولی میں ڈال دی۔

50ویں منٹ میں بون کے گول نے فتح مہمان ٹیم کی جھولی میں ڈال دی۔ فوٹو: فائل

ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ہالینڈ نے بھارت کو2-1 سے زیر کر کے ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔


بلو شرٹس12ویں منٹ میں آکاش دیپ سنگھ کے گول سے سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہے تاہم ہالینڈ کے بریکمین نے 15ویں منٹ میں گیند جال میں پہنچا کر مقابلہ برابر کر دیا۔ 50ویں منٹ میں بون کے گول نے فتح مہمان ٹیم کی جھولی میں ڈال دی۔

دوسری جانب چوتھے کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے زیر کیا۔ سیمی فائنلز15دسمبر کو کھیلے جائیں گے،انگلینڈ اور بیلجیئم جبکہ آسٹریلیا اور ہالینڈکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
Load Next Story