عید پر شیرخورمہ سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے
شہریوں کی بڑی تعداد چاند رات کو ہی مٹھائیوں، کیک، آئس کریم، ربڑی، پھلوں اور کولڈ ڈرنکس کی خریداری کرتی ہے.
عید کے خصوصی پکوانوں میں بریانی، پلائو، قورمہ، کڑھائی اور شامی کباب شامل ہیں۔ فوٹو: فائل
عید پر شیرخورمہ سب سے زیادہ کھایا جاتا ہے،بازاروں میں کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے کی دکانوں پر گاہکوں کا رش دیکھا جارہا ہے، شہریوں کی بڑی تعداد چاند رات کو ہی مٹھائیوں، کیک، آئس کریم، ربڑی، پھلوں اور کولڈ ڈرنکس کی خریداری کرتی ہے جس سے کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنیوالے تاجروں کی چاندی ہوجاتی ہے۔
عید پر خصوصی پکوان کی تیار کے لیے مرغی، بچھیے، بکرے کے گوشت کی خریداری بھی عروج پر پہنچ گئی ہے اور دکانوں پر صبح سے گاہکوں کا رش دیکھا جارہا ہے،عید کے خصوصی پکوانوں میں بریانی، پلائو، قورمہ، کڑھائی اور شامی کباب شامل ہیں۔