سانگھڑ ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے ایک ہلاک7 افراد زخمی

نواحی گاؤں میں 7 مسلح افراد بھیل برادری کے گھر میں داخل ہوئے، اہل خانہ کی مزاحمت پر گولیاں چلا دیں، ملزمان فرار

مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور کلہاڑیاں کے وارکر کے تگیو ولد سومر سمیت 8 افراد کو زخمی کر دیا۔ فوٹو: فائل

سانگھڑ کے نواحی گاؤں میں بھیل برادری کے گھر ڈکیتی کی واردات ،مزاحمت پر ایک شخص تگیوولد سومر ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے ، ڈاکو فرار۔

اطلاعات کے مطابق منگلی تھانے کی حدود میں نواحی گاؤں 7 چک میں ہندو برادری کے گھر رات گئے 7 مسلح افراد داخل ہوئے اور لوٹ مار کی کوشش کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی اور کلہاڑیاں کے وارکر کے تگیو ولد سومر سمیت 8 افراد کو زخمی کر دیا ، زخمیوں کو سول اسپتال سانگھڑ میں داخل کیا گیا۔




جہاں تگیو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ منگلی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔
Load Next Story