8 سالہ بچی کو اغوا کرنے والے ملزم کو 10برس قید

دوران سماعت مغویہ نے ملزم کو شناخت بھی کیا تھا اور دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔

دوران سماعت مغویہ نے ملزم کو شناخت بھی کیا تھا اور دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔ فوٹو: فائل

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی عالیہ لطیف انڑ نے 8سالہ بچی کو اغوا کرنیوالے ملزم آصف کو جرم ثابت ہونے پر 10برس قید اور 10ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔


ملزم کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 3ماہ جیل میں رہنا ہوگا ، استغاثہ کے مطابق 2009میں ملزم نے تیموریہ سے8سالہ بچی کو اغوا کیا تھا اور 3ماہ تک اسے قید رکھااور اہل خانہ سے تاوان کا تقاضا کرتا رہا بعدازاں 3ماہ بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کرلیا تھا ،

دوران سماعت مغویہ نے ملزم کو شناخت بھی کیا تھا اور دوران تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔
Load Next Story