گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے میں 055 فیصد اضافہ

8 تا 12 ہزار کمانے والوں کیلیے 0.52، 35 ہزار آمدنی والوں کیلیے مہنگائی کی شرح 0.57 فیصد رہی

اشیائے ضروریہ کی 34 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 3 میں کمی، 16 کے نرخ مستحکم رہے۔ فوٹو: فائل

رواں مالی سال 2013-14 کے پہلے ہفتے کے دوران ملک بھر میں گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی (افراط زر) کی شرح میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

8 ہزار ایک روپے سے 12 ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے گزشتہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے مہنگائی (افراط زر) کی شرح میں سب سے کم اضافہ ہوا جو کہ 0.52 فیصد ہے جبکہ 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے امیر طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے جو کہ 0.57 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 34 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 3 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔




وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 4 جولائی 2013 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8 ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی (افراط زر) کی شرح میں 0.55 فیصد، 8 ہزار ایک روپے سے 12 ہزارروپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی (افراط زر) کی شرح میں0.52 فیصد، 12 ہزارایک روپے سے 18 ہزار روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے مہنگائی (افراط زر) کی شرح میں0.53 فیصد، 18ہزار ایک روپے سے 35 ہزارروپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر) کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی (افراط زر) کی شرح میں 0.57 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ چار جولائی 2013 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک بھر میں جن 34 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ان میں ٹماٹر ،آلو ،یپاز، لہسن، مٹن، سُرخ مرچ، نڈے، باسمتی ٹوٹا چاول ،ایل پی جی ،کھُلا ویجی ٹیبل گھی، آٹا،دال مسور، دال مونگاورکپڑے دھونے والے سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں جبکہ جن تین اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں چینی، زندہ چکن اوردال چنا سمیت دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں اس کے علاوہ 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
Load Next Story