پرتھ ٹیسٹ میں متنازع کیچ کے بعدویرات کوہلی بے قابو ہوگئے

بعد ازاں جب بھارتی ٹیم فیلڈنگ کیلیے آئی تو ویرات کوہلی میزبان کھلاڑیوں سے الجھتے ہوئے دکھائی دیے

پرتھ ٹیسٹ میں متنازع کیچ کے بعدویرات کوہلی بے قابو ہو گئے

پرتھ ٹیسٹ میں متنازع کیچ کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی بے قابو ہوگئے۔


123 کے انفرادی اسکور پر ان کے بیٹ سے چھوکر آنے والے گیند کو پیٹر ہینڈز کومب نے ڈائیو لگاکر تھاما، جس پر امپائر کماردھرما سینا نے انھیں آؤٹ قرار دیا مگر انھوں نے ریویو لے لیا جس پر تھرڈ آفیشل نائجل لونگ کو فیلڈ آفیشل کا فیصلہ تبدیل کرنے کیلیے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا، کچھ ری پلیز پر سوشل میڈیا پر کافی بحث بھی ہوئی۔

بعد ازاں جب بھارتی ٹیم فیلڈنگ کیلیے آئی تو ویرات کوہلی میزبان کھلاڑیوں سے الجھتے ہوئے دکھائی دیے، انھوں نے وکٹ گرنے پر عجیب انداز میں جشن بھی منایا، جس پر کمنٹری باکس میں موجود سابق آسٹریلوی بیٹسمین مائیک ہسی نے کہا کہ لگتا ہے کہ کوہلی بے قابو ہوگئے ہیں، مجھے ان کا یہ رویہ بالکل پسند نہیں آیا۔
Load Next Story