نوازشریف کی آج پارلیمنٹ آمد شہبازسے ملاقات کریں گے
مختلف امور پر تبادلہ خیال کرینگے،سابق وزیر اعظم کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت بھی آج ہوگی
مختلف امور پر تبادلہ خیال کرینگے،سابق وزیر اعظم کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت بھی آج ہوگی فوٹو: فائل
سابق وزیراعظم نوازشریف آج پارلیمنٹ جائیں گے، قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ملاقات کریں گے جبکہ ن لیگ کی سیاسی حکمت عملی کا جائزہ لینے کیلیے منعقدہ اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آن پارلیمنٹ ہاؤس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کریں گے جس میں وہ شہباز شریف سے ان کی صحت کے حوالے سے دریافت کریں گے، ملاقات میں پارٹی امور، نیب کیسز اور سیاسی حالات پر بھی گفتگو کا امکان ہے جبکہ مستقبل کی سیاسی حکمت عملی وضع کرنے اور اپوزیشن کو متحد رکھنے کے حوالے سے پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
علاوہ ازیں سانحہ اے پی ایس کی چوتھی برسی پر اپنے پیغام میں نوازشریف نے کہاہے کہ اے پی ایس کے بچوں کا دکھ آج بھی قوم کے دل میں تازہ ہے، ملک کے اصل ہیرو شہدا اور ان کے اہل خانہ ہیں، آج دہشت گردی کے خاتمے، پاکستان کی سالمیت، دفاع اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے تجدید عہد کا دن ہے، اس افسوسناک واقعہ کے نتیجے میں جن ماؤں کی گود اجڑی ان کے غم میں شریک ہیں۔اسلام آبادسے نمائندہ ایکسپریس کے مطابقسابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت آج (پیر کو) پھر ہو گی،احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کیس کی سماعت کریں گے۔
میاں نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث اپنے حتمی دلائل جاری رکھیں گے۔میاں نواز شریف بھی عدالت کے روبروپیش ہوں گے،سابق وزیر اعظم کیخلاف العزیزیہ ہل میٹل ریفرنس میں کارروائی مکمل ہو چکی ہے جس پر عدالت نے ابزرویشن دی تھی کہ مطمئن ہونے کیلئے سوال وجواب کا ایک سیشن رکھیں گے۔سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کو العزیزیہ اور ہل میٹل ریفرنس پر24دسمبر تک فیصلہ سنانے کی مہلت دے رکھی ہے۔