کراچی میں 2 ماہ قبل قتل کا معمہ حل قاتل بھتیجا گرفتار
ساتھ دینے والا دوست بھی پکڑا گیا، ملزم نے 1800روپے مانگنے پر ارشاد کو قتل کیا
زمان ٹاؤن کے علاقے سے ارشاد کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی تھی، تفتیش سے معاملہ کھلا فوٹو: فائل
زمان ٹاؤن پولیس نے چاچا کے قتل میں ملوث بھتیجے کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او زمان ٹاؤن انظار عالم نے ایکسپریس کو بتایا کہ 2 ماہ قبل ارشاد نامی شخص کی لاش ملی تھی جس کے گلے میں پھندا لگا ہوا لیکن پولیس نے جب تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ واقعہ قتل کا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ارشاد کے بھتیجے علی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف کرلیا کہ اس کے چچا نے اس سے 1800 روپے مانگے تھے، جس سے تنگ آکر اس نے چاچا کو گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا تھا جبکہ اس کارروائی میں اس کے ساتھ اس کا دوست عبدالمقید بھی شامل تھا۔ پولیس نے علی کی نشاندہی پر مقید کو بھی گرفتار کرلیا۔