نوازشریف کے دورہ چین کے اچھے اثرات مرتب ہونگےمشاہد

ن لیگ نے ہروہ کام کیے جوپچھلی حکومت میں برے سمجھتے تھے، سینیٹر سعیدغنی.

نگراں دورمیں آئی ایم ایف کے پاس پروگرام بھیجا گیا تھا، ارشاد انصاری،’’تکرار‘‘میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
چیئرمین پاک چائنا انسٹی ٹیوٹ اورسینیٹرمشاہدحسین سیدنے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف کادورہ چین تاریخی رنگ اختیارکرگیا۔

دونوں ملکوں کے درمیان جس قسم کے معاہدے ہوئے ہیںوہ بہت اہم ہیں۔ ایکسپریس نیوزکے پروگرام'' تکرار'' میںمیزبان عمران خان سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ چینی صدراوروزیراعظم نے پاکستان کی اہمیت کو نا صرف اجاگرکیا ہے بلکہ پاکستان سے بہترتعلقات کے لئے عزم کابھی اظہارکیاہے ۔اس دورے کے بہت اچھے اثرات مرتب ہونگے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماعارفہ خالدنے کہا کہ اس قسم کے دورے کبھی بھی خزانے سے نہیں کیے جاتے یہ شریف فیملی کادورہ نہیں ہے وزیراعلیٰ بلوچستان بھی ساتھ گئے ہیں۔کسی کے کہنے سے کچھ فرق نہیں پڑتاکوئی کچھ کہے پی ٹی آئی ابھی تک خودکوالیکشن مہم میں سمجھتی ہے ۔




سینیٹر سعیدغنی نے کہاکہ ن لیگ وہ سارے کام کررہی ہے جوپچھلے دورمیںبطوراپوزیشن برے سمجھ رہی تھی۔ تحریک انصاف کے رہنمامرادسعیدنے کہاکہ ہم توپہلے ہی کہتے تھے کہ میاں صاحب کوموقع ملاتوان کی فیملی دورے کریگی اب وہ چین میں اپنے فیملی کے لوگوںکوساتھ لے گئے ہیں۔ایکسپریس نیوزکے رپورٹر ارشاد انصاری نے کہاکہ نگران حکومت کے دورمیں آئی ایم ایف کے پاس پروگرام بنا کر بھیجا گیاتھاجس پر صدر آصف زرادری نے دستخط نہیں کیے تھے انھوں نے کہاتھاکہ اس معاملے پرنئی حکومت ہی فیصلہ کریگی ۔جودستاویزصدرکوبھیجی گئی تھیں ان میں درج تھاکہ جی ایس ٹی بڑھایاجائیگا۔
Load Next Story