ڈرون حملے رکوانے کیلیے امریکاسے رابطے میں ہیںسرتاج عزیز

وزیراعظم نوازشریف تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعدجامع قومی پالیسی کااعلان کرینگے

وزیراعظم نوازشریف تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعدجامع قومی پالیسی کااعلان کرینگے فوٹو فائل

لاہور:
وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی وخارجہ امورسرتاج عزیزنے کہاہے کہ ملک میںقیام امن کیلیے وزیراعظم پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعدجامع قومی پالیسی کااعلان کریں گے۔

امریکا پر واضح کردیاہے کہ ڈرون حملے پاکستانی خودمختاری کیخلاف ہیں اور سے دہشت گردوں کیلیے ہمدردی پیدا ہوتی ہے۔گزشتہ روز اکادمی ادبیات کی طرف سے نامورشاعروادیب سیدنصیرشاہ کی پہلی برسی کے حوالے سے تقریب کے بعدمیڈیاسے گفتگومیں انھوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کو بند کرانے کیلیے امریکہ سے رابطے میں ہیں۔




مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ایک دو ڈرون حملے ہوئے ہیں جبکہ 2010میں 110ڈرون حملے ہوئے تھے،مسئلہ کشمیرپرمذاکرات کے حوالے سے سرتاج عزیز نے کہاکہ دونوں ممالک کے حکام کوششیں کررہے ہیں کہ ستمبرمیں امریکامیں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم کی ملاقات میں مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال ہو۔

Recommended Stories

Load Next Story