حکومت نے توہین آمیز مواد کے متعلق اقدام نہ کیا تو نتائج خطرناک ہوں گے اسلام آباد ہائیکورٹ
ایڈیشنل اٹارنی جنرل معلوم کریں ترمیمی بل واپس کیوں لیا گیا، جسٹس محسن، گستاخانہ مواد سے متعلق پٹیشن یکجا کرنے کا حکم
وزیر قانون پنجاب کی نااہلی درخواست سماعت کیلیے منظور، صادق سنجرانی کی بطور قائم مقام صدر تعیناتی پر حتمی دلائل طلب۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ہالینڈسے سفارتی تعلقات ختم کرنے کی درخواست پرگستاخانہ موادسے متعلق درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے گستاخانہ خاکوں اورگستاخانہ موادکے متعلق موثر اقدام نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا اگر حکومت نے توہین آمیز موادکے متعلق کوئی اقدام نہ کیا تو نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔
عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو کہا معلوم کریں جو ترمیمی بل سینیٹ میں جمع کرایا گیا تھا وہ حکومت نے کیوں واپس لیا، عدالت نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ موادکے متعلق سلمان شاہدکی جانب سے دائر پٹیشن کو یکجا کرنیکاحکم دیتے ہوئے کہاکہ عدالت دونوں پٹیشنز کو ایک ساتھ سنے گی۔
عدالت نے سوشل میڈیا میں گستاخانہ موادکی روک تھام نہ ہونے پر ڈائریکٹر پی ٹی اے اور وفاقی وزارت آئی ٹی کے سینئر افسر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے پنجاب کے وزیر قانون محمد بشارت راجہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
درخواست گزارسمیل راجہ کے وکیل رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ بشارت راجا نے کاغذات نامزدگی میں جعلسازی، دروغ گوئی اور غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے اثاثہ جات ،مالیت و دیگر تفصیلات چھپائیں، نا اہل قرار دیا جائے درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بشارت راجہ نے کاغذات نامزدگی میں فراہم کردہ معلومات میں غلط بیانی سے کام لیا۔
چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے کو اسسٹنٹ ڈائریکٹررضوان اسلم کیخلاف جاری انکوائری میں آرڈر پاس نہ کرنے اور سیکریٹری داخلہ کو زیرالتوا درخواستوں پرفیصلہ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔