ایم کیو ایم کے امیدواروں نے ضمنی انتخابات کیلیے کاغذات جمع کرادیے
محمدعارف خان ایڈووکیٹ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 254 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلیے کاغذات جمع کرائے۔
صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 103 سے ایم کیوایم کے ارشد حسن، جاوید شوکت، ندیم ہدایت اور محمد علی راشد نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے۔ فوٹو: فائل
کراچی میں ہفتے کو متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے 5 امیدواروں نے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں قائم ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں متحدہ قومی موومنٹ کے محمدعارف خان ایڈووکیٹ نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 254 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کیلیے ضلع شرقی کے ریٹرننگ افسرکے دفتر میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے، صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 103 سے ایم کیوایم کے ارشد حسن، جاوید شوکت، ندیم ہدایت اور محمد علی راشد نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 95 پر ہفتہ کو کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے اور نہ کوئی فارم جاری کیا گیا۔