بگ بیش میں بیٹ سے ٹاس نے کرکٹ کی141 سالہ روایت کا خاتمہ کردیا
1877 میں ہونے والے اولین ٹیسٹ میں سکے سے ٹاس کی روایت پڑی تھی۔
1877 میں ہونے والے اولین ٹیسٹ میں سکے سے ٹاس کی روایت پڑی تھی۔ فوٹو: سوشل میڈیا
بگ بیش میں بیٹ سے ٹاس نے کرکٹ کی 141 سالہ روایت کا خاتمہ کر دیا۔
گزشتہ روز برسبین ہیٹ اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے میچ میں سکے کے بجائے بیٹ کو اچھالا گیا، مہمان ٹیم ایڈیلیڈ کے کپتان کو اختیار حاصل تھا کہ وہ ہلز یا فلیٹس کہیں، سکہ اچھالنے پر ہیڈ یا ٹیل کہا جاتا ہے، ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے قائد کولن انگرام نے کال درست ثابت ہونے پر ٹاس جیتا۔
واضح رہے کہ 1877 میں ہونے والے اولین ٹیسٹ میں سکے سے ٹاس کی روایت پڑی تھی، انٹرنیشنل کرکٹ میں بیٹ سے ٹاس کے انداز کو اپنائے جانے کا ابھی کوئی امکان نہیں جب کہ بعض لوگوں نے بگ بیش میں بیٹ سے ٹاس کو مارکیٹنگ کا ایک طریقہ قرار دیا ہے۔