ملاوٹ شدہ اشیا کے نمونے چیک کرنیکی لیبارٹری فیس ختم
ماڑی روڈپرٹرانسپورٹرزاوربندرگاہ کےعلاقےکےتحفظ کیلیےاقدامات یقینی بنائےجائیں،کمشنرکراچی کا ڈی سی غربی کے دفترکا دورہ۔
پی سی ایس آئی آر نے6 ماہ تک ملاوٹ شدہ اشیا کی جانچ فیس ختم کردی،سرکاری افسر ناپ تول اوروزن کے ناقص پیمانوں پرکارروائی کریں فوٹو: فائل
AUGUSTA:
کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ ماڑی پور روڈ پر ٹرانسپورٹرز سمیت عوام سے لوٹ مار، چھینا جھپٹی کے خاتمے اور سی پورٹ پر آئل ٹرمینل ایریا کی سیکیورٹی کیلیے خصوصی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے جس کیلیے دونوں مقامات کے اسسٹنٹ کمشنر ز ذمے دار ہوں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کے دفترکے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ گہنور خان لغاری سمیت دیگر افسران ، علاقے کی معزز شخصیات سے ملاقات اور کھلی کچہری سے اپنے خطاب میں کیا، کمشنر کراچی نے کہا کہ ملاوٹ والی اشیا کے سیمپل کو لیبارٹری ٹیسٹ کیلیے ان کی درخواست پر پی سی ایس آئی آر لیبارٹری نے مفاد عامہ کی خاطر اور انتظامیہ کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلیے اقدامات کو سراہتے ہوئے اور تسلیم کر تے ہوئے رضاکارانہ طور پر اشیا کے سیمپل کی لیبارٹری ٹیسٹ کوفیس سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے6 ماہ تک فری چیک کر نے کا اعلان کیا ہے جو کہ ایک سرکاری ادارے کا دوسرے سرکاری ادارے سے تعاون کی بہترین مثال ہے جس کیلیے انتظامیہ پی سی ایس آئی آر کے سربراہ اور دیگر افسران کی شکر گزار ہے ۔
شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ اداروں کے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور کو آرڈینیشن کے ہمیشہ مثبت نتائج سامنے آتے ہیں جسکا براہ راست فائدہ عوام کو ہوتا ہے ، انھوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ گران فروشی کے خلاف چھاپے مارتے وقت اشیا کے نمونے بھی لیے جائیں جبکہ ملاوٹ شدہ اشیا کی تصدیق کیلیے انھیں لیبارٹری بھجوایا جائے اس کے علاوہ متعلقہ محکموں کے ساتھ چھاپے مار کر ناپ تول اور وزن کے حوالے سے بھی کاروائی کی جائے ،کمشنر کراچی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ہاکس بے کے ساحل کے مختلف مقامات پر تفریح کیلیے آنے والوں کی جان ومال کی حفاظت کیلیے بھی اقدمات کیے جائیں او ر اس سلسلے میں تفریح کیلیے آنے والے افراد کو سمندر میں نہانے سے بازرکھا جائے اور خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔
ضلع غربی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے اورنوجوانوں کو کھیلوں کی ترغیب دی جائے ان کیلیے اسپورٹس ایونٹس منعقد کیے جائیں، جرائم کو ختم کر نے کیلیے اسپورٹس بہترین ذریعہ ہے شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر ز سب ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بلوائیں اور مون سون کے موقع پر بارشوں کے حوالے سے کیے جانے اقدامات کے سلسلے میں متعلقہ اداروں سے مشینریز، آلات ، گاڑیوں سمیت دیگر انتظامات کے فٹنس سر ٹیفکیٹ حاصل کر یں اور اس کی رپورٹ متعلقہ ڈپٹی کمشنر،کمشنر کراچی اور ہوم ڈپارٹمنٹ کو بھجوائی جائے۔
کمشنر کراچی نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف وقت پر ایکشن نہ کر نے کے باعث حکومت کی رٹ متاثر ہوتی ہے،میرا یہاں آنے کا مقصد حکومت پر عوام کا اعتماد بحال کرا نا ہے،ڈپٹی کمشنر ویسٹ گہنور خان لغاری نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ضلع غربی کے افسران کی جانب سے مفاد عامہ اور عوام کو سہولیات فراہم کر نے اور شکایات دور کر نے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے تفصیلات بتائیں۔