نازیباحرکات پرکرکٹ عہدیداروں کیخلاف کارروائی کرینگےرانا مشہود

قوانین پرعملدرآمدکیاجائے، کشمالہ، متاثرہ کھلاڑیوں کی بھی پروگرام تکرارمیں گفتگو

قوانین پرعملدرآمدکیاجائے، کشمالہ، متاثرہ کھلاڑیوں کی بھی پروگرام تکرارمیں گفتگو. فوٹو : فائل

لاہور:
صوبائی وزیرکھیل رانامشہود نے کہا ہے کہ ملتان کرکٹ ایسوسی ایشن میں نازیبا حرکات کرنے والے عہدیداروں کے خلاف 10 روز میں سخت کارروائی کی جائیگی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام تکرار میں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ میں اگلے ہفتے میں خود ملتان جائوں گا پی سی بی کو بھی ساتھ لے جائوں گا اور ساری صورتحال کو خود مانیٹرکروں گا ۔ سابق رکن اسمبلی کشمالہ طارق نے کہا کہ ہمارے ملک میں جنسی طورپر حراساں کرنے کے خلاف قوانین موجود ہیں ان پر عملدرآمد کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ متاثرہ کھلاڑی کومل نے کہا کہ مجھے کوچ ریاض نے جان کہہ کر بلایا پھر میرے گھر والوں کو پتہ چلا تو انھوں نے برامنایا، میں نے ملتان ایسوسی ایشن کے سربراہ سے بھی شکایت کی۔




سننے والا کوئی نہیں۔ کوچ ریاض نے کہاکہ میں کومل کے تمام الزام کی تردید کرتاہوں، حلف اٹھا کرکہنے کو تیار ہوں کہ کبھی غلط نظرسے نہیں دیکھا۔ متاثرہ کھلاڑی سیما نے کہا کہ انکوائری کے لیے چند وکلا آئے تھے جنھوں نے ویڈیو بیانات لیے اور کہا کہ ہم چند روز تک رابطہ کریں گے لیکن ابھی تک انھوں نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، ایکسپریس نیوزپر پروگرام میں آنے کے بعد ہمیں مختلف نمبروں سے ٹیلی فون آئے اورہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ متاثرہ کھلاڑی ندانے کہا کہ کچھ لوگ مجھے گھومنے کیلیے جانے پرمجبور کرتے تھے لہذا میں نے کرکٹ کھیلنا ہی چھوڑدی، ساری لڑکیاں ایسے معاملات پر زبان نہیںکھولتیں۔ متاثرہ کھلاڑی حرابشارت نے کہاکہ کوچزایک طرف تو لڑکیوں کو بیٹیاں کہتے ہیں اور دوسری طرف ان پر گندی نظر بھی رکھتے ہیں، اس لیے میں نے کرکٹ ہی چھوڑ دی۔
Load Next Story