چیف سلیکٹر ان فٹ کرکٹرز کو جنوبی افریقہ بھیجنے کے بعد جواز تراشنے لگے

عباس کو جو تھوڑا مسئلہ تھا اس میں فکرمندی کی کوئی بات نہیں تھی،شاداب اور فخرکے بھی کوئی بڑے مسائل نہیں ہیں،انضمام الحق

عباس کو جو تھوڑا مسئلہ تھا اس میں فکرمندی کی کوئی بات نہیں تھی،شاداب اور فخرکے بھی کوئی بڑے مسائل نہیں ہیں،انضمام الحق۔ فوٹو: فائل

چیف سلیکٹر انضمام الحق ان فٹ کرکٹرز کو جنوبی افریقہ بھیجنے کے بعد جواز تراشنے لگے۔

میڈیا سے بات چیت میں انضمام الحق نے کہا کہ محمد عباس، شاداب خان اور فخر زمان پاکستان سے مکمل فٹ دورے پرگئے تھے، عباس کو جو تھوڑا مسئلہ تھا اس میں فکرمندی کی کوئی بات نہیں تھی، شاداب اور فخرکے بھی کوئی بڑے مسائل نہیں ہیں۔


چیف سلیکٹر نے کہا کہ پاکستان کو جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں اچھا کھیل پیش کرنا چاہیے،کرکٹر مضبوط ٹیموں کیخلاف کھیل کر ہی زیادہ سیکھتا ہے۔ نوجوان پلیئرز مشکل کنڈیشنز میں کھیل کر بہتر تجربہ حاصل کریں گے۔

انضمام الحق نے کہا کہ چند غلطیاں ہوئیں ورنہ پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں3-0 سے کامیابی حاصل کرنا چاہیے تھی۔ چیف سلیکٹر نے مزید کہا کہ ٹیم کو جلدی جنوبی افریقہ بھیجنے کی وجہ تیاریوں کا موقع فراہم کرنا تھی۔
Load Next Story