سابق آسٹریلوی کپتان ویرات کوہلی کی بد زبانی کا دفاع کرنے لگے

اپنی ٹیم کو عالمی نمبر ون بنانے والے کپتان کے جذباتی پن میں مجھے کوئی خرابی نظر نہیں آتی، سابق آسٹریلوی کپتان

اپنی ٹیم کو عالمی نمبر ون بنانے والے کپتان کے جذباتی پن میں مجھے کوئی خرابی نظر نہیں آتی، سابق آسٹریلوی کپتان۔ فوٹو: فائل

سابق آسٹریلوی کپتان ایلن بارڈر نے ویرات کوہلی کی بد زبانی کا دفاع کیا ہے۔


ایلن بارڈر نے کہا ہے کہ کرکٹ کو اس طرح کے کرداروں کی ضرورت ہے جو کھل کر اپنے جذبے کا اظہار کرسکیں، بار بار حریفوں کیساتھ الجھنے پر بھارتی کپتان کو سابق کرکٹرز کے ساتھ اداکار نصیر الدین شاہ نے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا لیکن ایلن بارڈر کے خیالات مختلف ہیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ کسی بھی بولر کے وکٹ لینے پر کوہلی کی خوشی دیدنی ہوتی ہے، اپنی ٹیم کو عالمی نمبر ون بنانے والے کپتان کے جذباتی پن میں مجھے کوئی خرابی نظر نہیں آتی۔
Load Next Story