فی تولہ سونے کی قیمت 68000 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کوفی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 روپے اور44 روپے کا اضافہ ہوا۔

صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کوفی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 روپے اور44 روپے کا اضافہ ہوا۔ فوٹو: فائل

فی تولہ سونے کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 68000 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔


بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8ڈالرکے اضافے سے 1256ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کوفی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 روپے اور44 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد ،سکھر ، ملتان ، فیصل آباد ، لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر68000روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 58300روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
Load Next Story