گزشتہ مالی سال تیل کی پیداوار میں 14 فیصد نمایاں اضافہ
پیداوار76ہزار بیرل یومیہ ہوگئی،22 سال کے دوران ملکی تاریخ کا سب زیادہ اضافہ ہے
پیداوار76ہزار بیرل یومیہ ہوگئی،22 سال کے دوران ملکی تاریخ کا سب زیادہ اضافہ ہے۔ فوٹو : فائل
گزشتہ مالی سال 2012-13 کے دوران ملک میں تیل کی پیداوار میں 14 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے جو گزشتہ 22 سالوں کے دوران ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔
جے ایس گلوبل کے تجزیہ کار عاطف ظفر نے کہا ہے کہ مالی سال 2013ء کے دوران تیل کی ملکی پیداوار بڑھ کر 76 ہزار بیرل یومیہ ہوگئی اور گزشتہ دس سالوں کے دوران تیل کی مقامی پیداوار میں مسلسل ایک فیصد کی شرح سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی ملکی پیداوار میں اضافے کے ساتھ گزشتہ سال کے دوران گیس کی ملکی پیداوار میں تین فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جس سے گیس کی ملکی پیداوار 4100 ایم ایم سی ایف ڈی یومیہ ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ آنیوالے سالوں کے دوران زیر زمین ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ رواں مالی سال کے دوران تیل کی ملکی پیداوار میں مزید 11 فیصد کے اضافے کی توقع ہے جس سے تیل کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور تیل کے درآمدی بل میں بھی کمی واقع ہوگی۔