کنور نوید نے فاروق ستار پر 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا
فاروق ستار میرے اوپر عائد الزامات کا ثبوت پیش کریں، واپس آنا چاہیں تو دروازہ کھلا ہے، رہنما متحدہ
معافی مانگیں تو ہماری اعلیٰ قیادت انھیں معاف کر دے گی، فاروق ستار کو ہم نے کنوینر منتخب کیا تھا، گفتگو۔ فوٹو: فائل
مقامی عدالت میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل نے ڈاکٹر فاروق ستار پر 50 کروڑ کے حرجانے کادعویٰ دائر کردیا جس میں فاروق ستار سے الزامات کا ثبوت پیش کرنے کا مطالبہ کیاگیاہے۔
کنور نوید جمیل نے درخواست میں موقف اپنایاہے کہ فاروق ستار نے مجھ پر13 الزامات عائد کیے۔ فاروق ستار میرے اوپر عائد کیے گئے الزامات کا ثبوت پیش کریں۔ ثبوت پیش نہیں کرسکتے تو 50 کروڑ کا حرجانہ بھریں۔
درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کنور نوید جمیل نے کہاکہ فاروق ستار اگر معافی مانگیں تو ہماری اعلیٰ قیادت انھیں معاف کردے گی۔ فاروق ستار کو ہم نے کنوینر منتخب کیا تھا۔ ہم نے فاروق ستار کوکئی مواقع دیے مگر انھوں نے ہماری ایک نہ سنی۔ فاروق ستار کی وجہ سے تنظیم کو نقصان پہنچا اور الیکشن میں بھی ہمیں ان کی وجہ سے شکست ہوئی۔
کنور نوید جمیل نے کہا کہ فاروق ستار کے خلاف ایکشن لینے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا تھا۔ جو 13 الزامات عائد کیے اس کا جواب فاروق ستار کے پاس نہیں۔