دھرمیندر نے247 فلموں میں کام کیا بیشتر سپر ہٹ رہیں

 پير 8 جولائی 2013
1997 میں فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا، 2012 میں پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فوٹو: فائل

1997 میں فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا، 2012 میں پدما بھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فوٹو: فائل

کراچی: بالی ووڈ سپر اسٹار دھرمیندر سلور اسکرین کا سب سے زیادہ خوش نصیب اداکار کہا جاتا ہے بالی ووڈکی فلمی تاریخ میں اس قدر مقبولیت اور شہرت کسی کو نہیں ملی،وہ آج بھی انڈین فلموں کے سب سے بڑے اداکار مانے جاتے ہیں۔

انھوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں247 فلموںمیں ادکاری کا مظاہرہ کیا،جس میں بیشتر فلمیں باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔ دھرمیندر 8دسمبر 1935کو بھارتی پنجاب کے علاقے ساہنوال میں پیدا ہوئے،اصل نام دھرم سنگھ دیول ہے۔انھوں نے فلمی سفر کا آغاز بطور رومانی ہیرو فلم’’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘‘ سے کیا جو 1960میں ریلیز کی گئی جب کہ ان کی بلاک بسٹر فلم ’’پھول اور پتھر‘‘ تھی جو 1966 میں نمائش کے لیے پیش کی گئی1962میں ادکارہ نوتن کے ساتھ ان کی فلم ’’صورت اور سیرت‘‘ ایک اور سپر ہٹ فلم تھی۔

ان کی سب سے زیادہ کامیاب جوڑی اداکارہ مینا کماری، سائرہ بانو، شرمیلا ٹیگور، ممتاز، آشا پاریکھ، ریکھا اور زینت امان کے ساتھ مشہور ہوئی، جب کہ ہیما مالنی کے ساتھ انھوں نے سب سے زیادہ فلموں میںکام کیا۔ 1970 سے 1980 کے دوران دھرمیندر کی مشہور فلموں میں پرتگیہ، دھرم ویر، غضب، حکومت، غلامی، ہتھیار، لوہا قابل ذکر ہیں۔ انھوں نے اپنے بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول کو اپنے فلموں میں متعارف کرایا، سنی دیول کو فلم’’ بیتاب‘‘ 1983 بوبی دیول کو فلم ’’برسات‘‘ 1995 میں متعارف کرایا۔ 2011 میں دھرمیندر نے ایک اور سپر ہٹ فلم ’’یملا پگلا دیوانہ‘‘ بنائی جو سپر ہٹ فلموں میں شامل ہے۔

دھرمیندر کی پہلی شادی 19سال کی عمر میں 1954 میں پرکاش کور کے ساتھ ہوئی ان سے دوبیٹے سنی دیول اور بوبی دیول، دو بیٹیاں وجیتا، ابیتا ہیں،جب کہ ان کی دوسری شادی مشہور ادکارہ اور بھارتی ڈریم گرل ہیما مالنی ساتھ ہوئی فلم’’ شعلے‘‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کا افئیر شروع ہوا اور دونوں نے شادی کرلی، ہیما مالنی سے ان کی دوبیٹیاں اس وقت کی مشہور ادکارہ ایشا دیول، آھنا دیول ہیں2005میں اداکار دھرمیندر کو بہترین فلم’’شعلے‘‘ بیسٹ آف 50ایریز کے لیے فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا دیا گیا۔

1991میں انھیں نیشنل فلم ایوارڈ ’’گھائل‘‘ میں بطور پروڈیوسر دیا گیا، جب کہ 1997 میں فلم فیئر ایوارڈ ملاجو انھوں نے ادکار دلیپ کمار اور سائرہ بانو سے وصول کیا،2012میں دھرمیندر کو حکومت بھارت کی جانب سے پدما بھوشن جو کہ تیسرا بڑا ایوارڈ ہے دیا گیا،دھرمیندر 2004میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکت پر راجھستان سے بھارتی لوک سبھاکے رکن منتخب ہوئے، اداکار دھر میندران دنوںاپنی فلم’’یملا پگلا دیوانہ‘‘ پارٹ ٹو بنانے میں مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔