کھجور بہترین غذائی پھل اور توانائی میں اضافہ کرتی ہےماہرین طب
عجوہ کھجور قوت مدافعت پیدا کرکے جسم کو مختلف بیماریوں سے نجات دلاتی ہے.
روزنہ 100گرام کھجور کی خوراک بہترین غذا ہے،درخت پر پکی کھجور لذیذ ہوتی ہے. فوٹو: پی پی آئی /فائل
لاہور:
کھجورقوت اور توانائی میں اضافہ کرتی ہے جسم میں تازہ خون بناتی ہے کام کی زیادتی سے پیدا شدہ تھکاوٹ کمردرد، پٹھوںکے کھنچائوکیلیے بھی مفید غذا ہے۔
عجوہ کھجور قوت مدافعت پیداکرکے جسم کو مختلف بیماریوں سے نجات دلاتی ہے،ماہرین طب نے کھجورکو افادیت کے حوالے سے جدید ایلوپیتھک سائنس میں بہترین غذائی پھل قرار دیا ہے،کھجورکی تاریخی افادیت پر ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید تحقیق سے ثابت ہواہے کہ کھجورگلوکوزاورفرکٹوزکی شکل میں قدرتی شکر پیداکرتی ہے جو فوراً جزوبدن بن جاتی ہے کھجورکے 100گرام خوردنی حصے میں15.3فیصد پانی پروٹین 2.5فیصد چکنائی 0.4 فیصد معدنی اجزا 2.1 فیصد ریشے3.9 فیصد اورکاربو ہائیڈریٹس 75.8فیصد پائے جاتے ہیں۔
کجھورکے معدنی اور حیاتی اجزا میں120ملی گرام کیلشیم 50 ملی گرام فاسفورس7.3 ملی گرام فولاد 3 ملی گرام وٹامن سی اور تھوڑی سی مقدار میں وٹامن بی کمپلیکس کی خصوصیات پائی جاتی ہیںکھجورکی 100گرام مقدار میں 315کیلوریز ہوتی ہیں جو صحت مند زندگی گزارنے کیلیے ایک انسان کیلیے روزمرہ کی بہترین غذا ہے ، کھجورکاشمارخشک اورتازہ پھلوں میں ہوتا ہے درخت پر پکی ہوئی کھجور بے حد لذیز ہوتی ہے۔