ہائی شوگر کے مریضوں کا روزہ رکھنا خطرناک ہےپروفیسر زمان شیخ
ذیابیطس میں مبتلا حا ملہ خواتین روزہ نہیں رکھ سکتیں،شوگر ٹیسٹ کرانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا.
انسولین لینے والے مریض معالج کے مشورے سے دواکی اوقات تبدیل کرکے روزہ رکھیں. فوٹو: رائٹرز
ذیابیطس سے متاثرہ حاملہ خواتین،گردے فیل ہوجانیوالے مریض اورجسم میں شوگرکی سطح کم ہونیوالے افراد کیلیے روزے رکھنا انتہائی خطرناک ہے ایسے افراد روزہ رکھنے کیلیے اپنے معالج سے مشورہ کرسکتے ہیں۔
اس حوالے سے گفتگو میں سینئر معالج پروفیسر زمان شیخ نے کہا کہ حاملہ خواتین کے روزہ رکھنے سے پیچیدگیوں کا سامنا ہوسکتا ہے،گردے فیل ہونیوالے افراد اور جسم میں شوگرکی مقدارکم ہونیوالے مریضوں کے روزہ رکھنا خطرناک ہے تاہم شوگرکے وہ مریض جو گولیاں کھاتے ہیں وہ روزے رکھ سکتے ہیں اور روزے کے دوران شوگر ٹیسٹ کرانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریض جو 24 گھنٹے میں ایک بار انسولین لیتے ہیں۔
انسولین کی خوراک کے اوقات تبدیل کرکے روزہ رکھ سکتے ہیں،ٹائپ ون کے مریض جو 24 گھنٹے میں 2 بار انسولین لگاتے ہیں وہ روزے احتیاط سے رکھیں ایسے مریض معالج کے مشورے سے انسولین یونٹ کے اوقات تبدیل کراکر روزہ رکھ سکتے ہیں، عموماً شوگر کے مریض صبح میںدوائیں زیادہ اور شام کو کم لیتے ہیں لیکن رمضان المبارک میں سحری میں دوائیں کم اور افطار میں دوائیں زیادہ لینی پڑتی ہیں ،حاملہ خواتین کا (دوران زچگی) روزے رکھنا خطرناک ہوسکتا ہے۔