کلفٹن میں ملٹی برانڈ کاکٹیل کے تحت ملبوسات کی نمائش
پاکستان بھرسے ماڈلز کی شرکت،ملبوسات اور نمائش کو عوام نے بے حدسراہا.
کلفٹن میںکاک ٹیل بوتیک کی افتتاحی تقریب میں ماڈلز ملبوسات کی نمائش کررہی ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس
ملٹی برانڈکاکٹیل کے تحت اتوار کی شب کلفٹن میں واقع کاکٹیل ایگزیبیشن ہال میں ملبوسات کی نمائش کااہتمام کیاگیا۔
ایگزیبیشن میں جو ماڈل شریک تھیں ان میں ارج منظور،شازیہ ناز،صدف کنول، سحرش بخاری،سارہ خان،فلک شیخ،اریبہ حبیب، ماہروش، اقرا فیاض نمایاں تھیں، ان تمام ماڈلزنے زہراعباس،وسیم ساغر، مونا عمران، صبا، اورزینب سمیت 30سے زائدڈیزائنرکے تیارکردہ ڈریس کوپہن کرکیٹ واک کی جسے عوام نے بے حد سراہا۔
کراچی کے ساحل سمندرکے قریب کاکٹیل ایگزیبیشن ہال میں منعقدہ اس شاندارنمائش کے حوالے سے عوام کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائش کااہتمام باقاعدگی سے ہوناچاہیے تاکہ لوگوں میںملبوسات کے حوالے سے مزید شعور اجاگر ہو، آرگنائزرکاکہنا تھا کہ ڈریس ڈیزائنرزکوپرموٹ کر نے کے لیے ہم نے سوچاہے کہ ہر ماہ کے آغاز میں اس طرح کی نمائش کا انعقاد کریں گے تاکہ نئے ڈیزائنرکے تیارکردہ جدید ملبوسات کومتعارف کرایاجاسکے۔تقریب کے مہمان خصوصی طاہر اے خان تھے۔