ڈی اے ای کرنیوالے طلبا کو این ای ڈی داخلے نہیں دیگی

کوئی شکایات نہیں ملی، چیئر مین بورڈ،یونیورسٹی داخلے نہیں دے گی،ڈاکٹر افضل

کوئی شکایات نہیں ملی، چیئر مین بورڈ،یونیورسٹی داخلے نہیں دے گی،ڈاکٹر افضل۔ فوٹو: فائل

این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سابق دورکی طرز پر نئے وائس چانسلرکے دور میں بھی انتظامیہ نے ڈپلومہ کی اسناد پر بیچلر آف انجینئرنگ میں داخلہ نہ دینے کی پالیسی برقراررکھی ہے۔

اس سال بھی سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن سے ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرنگ (ڈی اے ای) کرنے والے طلبہ وطالبات کواین ای ڈی یونیورسٹی داخلے نہیں دے گی جس کے سبب ڈی اے ای کرنے والے طلبا این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلوں سے محروم رہیں گے، حیرت انگیز طور پرسندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کو بھی اس معاملے پر کوئی فکر یا تشویش نہیں ہے۔




''ایکسپریس'' نے جب اس معاملے کی بابت سندھ ٹیکنیکل بورڈ کے چیئر مین پروفیسر سعید صدیقی سے دریافت کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اگرکسی طالب علم کی جانب سے انھیں ایسی شکایت موصول ہوئی جس میں یہ ظاہر ہو سکے کہ این ای ڈی نے محض ڈپلومہ کی بنیاد پر ان کے طلبا کو داخلہ نہیں دیا تو پھر وہ اس معاملے پر بات کرسکتے ہیں، این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افضل الحق کا کہنا تھا کہ ٹیکنیکل بورڈ سے وہ طلبا ڈپلومہ کرتے ہیں جن کی میٹرک میں کارکردگی ناقص ہوتی ہے، ایسے طلبا کو این ای ڈی یونیورسٹی داخلہ نہیں دے گی۔
Load Next Story