رمضان میں غیر معمولی سیکیورٹی یقینی بنائی جائےآئی جی
مذہبی رواداری کے فروغ کے ضمن میں علمائے کرام کی مشاورت کو سیکیورٹی پلان کی تیاری میں لازماً شامل کیا جائے,آئی جی.
مذہبی رواداری کے فروغ کے ضمن میں علمائے کرام کی مشاورت کو سیکیورٹی پلان کی تیاری میں لازماً شامل کیا جائے,آئی جی. فوٹو: فائل
انسپکٹر جنرل سندھ پولیس شاہد ندیم بلوچ نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ماہ رمضان المبارک کے تینوں عشروں میں امن و امان کے حالات کو کنٹرول میں رکھنے اور انسداد جرائم کے حوالے سے مختلف گروہوں کیخلاف بلا تفریق اور موثر چھاپہ مار کارروائیوں کی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر مشتمل غیر معمولی سیکیورٹی منصوبے کی ترتیب کو یقینی بنایا جائے۔
مذہبی رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے ضمن میں علمائے کرام کی مشاورت کو سیکیورٹی پلان کی تیاری میں لازماً شامل کیا جائے تاکہ تمام مساجد ، امام بار گاہوں اور نماز تراویح کے لیے مختص مقامات پر تحفظ کے اقدامات کو ٹھوس بنایا جا سکے، انھوں نے کہا کہ تمام صنعتی زونز اور مارکیٹوں میں صنعتکاروں اور تاجر برادری کی نمائندہ تنظیموں سے اجلاس کا شیڈول ترتیب دیکر رمضان کنٹی جنسی پلان کے نفاذ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔