شہر میں امن قائم کرنا حکومت کے بس کی بات نہیںثروت اعجاز
دہشت گردوں کیلیے حکومت ایسی قانون سازی کرے کہ وہ عدالتوں سے چھوٹ نہ سکیں، ثروت اعجاز.
دہشت گردوں کیلیے حکومت ایسی قانون سازی کرے کہ وہ عدالتوں سے چھوٹ نہ سکیں، ثروت اعجاز. فوٹو: فائل
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی میں امن قائم کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔
دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف بلاامتیاز آپریشن وقت کی ضرورت ہے، جب تک آپریشن میں مصلحت پسندی اور منافقت والی سیاست ختم نہیں ہوگی تب تک امن بحال نہیں ہوسکتا، دہشت گردوں کیلیے حکومت ایسی قانون سازی کرے کہ وہ عدالتوں سے چھوٹ نہ سکیں، وہ مرکز اہلسنّت پر اورنگی اور گارڈن سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کررہے تھے۔