افغانستان طالبان کیخلاف آپریشن جاری 24 گھنٹوں میں 16 فوجی ہلاک
سڑک کنارے نصب بموں کے دھماکے صوبہ قندھار، ہلمند، کنڑ اور پکتیکا میں ہوئے،افغان وزارت دفاع نے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کردی
فضائی حملہ شہر گردیز میں ہوا، 2افراد مارے گئے ، دونوں پرائیویٹ کنسٹرکشن کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ تھے، ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ فوٹو: اے ایف پی
افغانستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طالبان کے خلاف کارروائیوں مختلف بم دھماکوں میں کم از کم 16 افغان فوجی مارے گئے۔
یہ بات افغان وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق سڑک کنارے نصب یہ بم دھماکے صوبہ قندھار، ہلمند، کنڑ اور پکتیکا میں ہوئے جس میں 16فوجی مارے گئے ۔ واضح رہے کہ 2 ہفتے پہلے نیٹو افواج سکیورٹی کی تمام تر ذمے داریاں افغان فورسز کے حوالے کر چکی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں 60 فیصد سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکتیں سڑک کنارے نصب بموں کی وجہ سے ہوتی ہیں۔
دریں اثنا افغان صوبہ پکتیا میں امریکی فضائی حملے میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ مقامی حکام کے مطابق امریکی فضائی حملہ صوبائی دارالحکومت شہر گردیز میں کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام نے حملے میں ہلاک ہونیوالوں کی شناخت کے بعد بتایا کہ دونوں افراد پرائیویٹ کنسٹرکشن کمپنی کے سکیورٹی گارڈ تھے۔ امریکی فوجی حکام کی جانب سے حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوئی اور نہ ہی اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ کیا گیا۔