بھارتی خفیہ ایجنسیاں یاتریوں پرحملے چاہتی ہیں سید صلاح الدین

اس طرح وہ کشمیریوں پر مزید ظلم ڈھاسکتی ہیں، ہم نے کبھی ایسی دھمکی نہیں دی۔

امرناتھ یاتراکی آڑ میں بھارت کشمیر پر قبضہ مضبوط کررہا ہے، چیئرمین متحدہ جہاد کونسل. فوٹو: رائٹرز

متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سیدصلاح الدین نے کہا ہے کہ بھارت امرناتھ یاترا کی آڑمیں مقبوضہ کشمیر پر اپنے غیر قانونی قبضے کو مضبوط کر رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق صلاح الدین نے سرینگر میں قائم ایک خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ 6 دہائیوں سے زائد عرصے سے حق خود ارادیت کے لیے جد وجہدکر رہے ہیں اور ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیںجانے دیا جائے گا ۔ امرناتھ یاتراکو کبھی بھی حملوں کا نشانہ بنانے کی دھمکی نہیں دی گئی۔




سید صلاح الدین نے کہا کہ کشمیری امن پسند لوگ ہیں مگر بھارتی حکومت امرناتھ یاترا پرحملوں کی بات کرکے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتی ہے۔ انھوںنے کہا کہ گوتم نولکھا، ارون دھتی رائے اور رام جیٹھ ملانی جیسے بھارتی شہری اپنی حکومت کے مذموم مقاصد کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔بھارتی خفیہ ایجنسیاں چاہتی ہیں کہ یاتریوں پر حملے ہوں تاکہ انھیں کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انھیںقتل کرنے کا جواز مل سکے۔
Load Next Story