سعودی عرب میں ’’مرس‘‘ وائرس سے مزید 2 افراد ہلاک

3کے متاثرہونیکی تصدیق،ہلاکتوںکی تعداد 38 جبکہ متاثرہ افرادکی تعداد65ہوگئی.

سارس وائرس جیسی اس بیماری کاوائرس نظام تنفس پرحملہ کرتاہے،ہنگامی اجلاس طلب. فوٹو: رائٹرز

سعودی عرب میںمرس وائرس سے مزید 2افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد سعودی عرب میں اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد38 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے بتایاکہ 53سالہ شخص مشرقی صوبے میں سارس وائرس جیسی بیماری سے ہلاک ہواجہاں گزشتہ سال یہ وباپہلی مرتبہ پھوٹی تھی۔ اس مرض سے ایک 2سالہ بچہ بھی ہلاک ہوا ہے جس کاتعلق جدہ شہرسے ہے۔




وزارت صحت نے یہ بھی بتایاہے کہ مرس وائرس سے مزید 3افراد کے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں ریاض میں2افراد جن کی عمریں 66 اور 69سال ہیں جبکہ مشرقی شہرحفرالباطن میں شعبہ صحت کا ایک غیرملکی ملازم ہے۔ ان نئے کیسوں کے ساتھ اس وباکے پھوٹنے سے لے کراب تک سعودی عرب میں مرس وائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد65 ہوگئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے جمعے کوکہا تھاکہ اس نے سعودی عرب میںتیزی سے پھیلتے ہوئے مرس وائرس کی روک تھام کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس بلایاہے۔یادرہے کہ یہ وائرس انسانی نظام تنفس پرحملہ کرتاہے۔
Load Next Story