سید علی گیلانی 7 مارچ سے گھر میں نظر بند ہیں عمر عبداللہ کا بیان جھوٹ ہے ترجمان
عمر عبداللہ نے انٹرویومیں سید علی گیلانی کے بارے میں سراسر جھوٹ بولا ہے، ترجمان۔
عمر عبداللہ نے انٹرویومیں سید علی گیلانی کے بارے میں سراسر جھوٹ بولا ہے، ترجمان۔ فوٹو: اے ایف پی فائل
بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم نے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے اس بیان کو سراسر بے بنیاد قرار دیا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ بزرگ کشمیری رہنما گھر میں نظر بند نہیں ۔
فورم کے ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی 7مارچ2013 کو نئی دہلی سے لوٹنے کے بعد تاحال مسلسل اپنے گھر میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمر عبداللہ نے انٹرویومیں سید علی گیلانی کے بارے میں سراسر جھوٹ بولا ہے۔