نیپال مسافر بس دریا میں گرنے سے 10 افراد ہلاک15لاپتہ

امدادی کارروائی کرکے 10افراد کو زندہ نکال لیا تاہم 15افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

امدادی کارروائی کرکے 10افراد کو زندہ نکال لیا تاہم 15افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

وسطی نیپال میں مسافر بس دریا میں گرنے سے10افراد ہلاک اور 15لاپتہ ہوگئے۔


پولیس حکام کے مطابق حادثہ دارالحکومت کھٹمنڈو سے 150کلو میٹر دور درمولی کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس پل سے پھسل کر مادی دریا میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت10افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کرکے 10افراد کو زندہ نکال لیا تاہم 15افراد لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔
Load Next Story