حکومت سندھ کا ریسکیو 1122 سروس شروع کرنیکا فیصلہ

میری خواہش ہے کہ سندھ بھر میں ریسکیو سروس کا آغاز کیا جائے، وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ

میری خواہش ہے کہ سندھ بھر میں ریسکیو سروس کا آغاز کیا جائے، وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے فوری طور پر ریسکیو 1122شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اس پروجیکٹ کی بذات خود نگرانی کر رہے ہیں۔

ریسکیو سروس1122 کے آغاز کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ 2 مرتبہ اجلاس کی صدارت بھی کر چکے ہیں۔




وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ سندھ بھر میں ریسکیو1122سروس کا آغاز کیا جائے، اس سلسلے میں اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ عوام جلد صحت کے شعبے میں تبدیلیاں دیکھیں گے۔
Load Next Story