پی آئی اے کا برطانیہ اور یورپ کیلیے بزنس کلاس ختم کرنے کا فیصلہ

بزنس کلاس ختم کرکے اکانومی پلس کرنے سے مسافروں کی تعداداور ریونیو بڑھے گا

کرایے میں 30 فیصد کمی بھی کی جائے گی، ادارے کو خسارے سے نکالنے کے اقدامات شروع فوٹو: فائل

پی آئی اے نے برطانیہ اور یورپ جانے والی پروازوں میں بزنس کلاس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔


ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحات مہم جاری ہے اسی تناظر میں قومی ایئرلائن کی انتظامیہ نے ادارے کو خسارے سے نکالنے کے لیے دیگر منصوبوں پر کام شروع کردیا ہے اسی سلسلے میں مانچسٹر، برمنگھم، کوپن ہیگن، بارسلونا، میلان اور پیرس جانے والی پروازوں میں بزنس کلاس ختم کردی جائے گی، مذکورہ سیکٹر پر بزنس کلاس کی جگہ تمام سیٹوں پر اکنامی پلس کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 15 جنوری سے مذکورہ سیکٹر پر جانے والی پروازوں کی بکنگ اکانومی پلس پر کی جائے گی، بزنس کلاس ختم کر کے اکانومی پلس کرنے سے مسافروںکی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ ریونیو میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوگا، برطانیہ اور یورپ جانے والی پروازوں کے کرایے میں 30 فیصد کمی بھی کی جائے گی۔
Load Next Story