پانچ ملکی ہاکی پاکستان کی نظریں میزبانی پر مرکوز
انٹرنیشنل اور ایشین فیڈریشن حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، پی ایچ ایف چیف

ہاکی اوپن سیریز کے کامیاب انعقاد کے بعد پی ایچ ایف نے پانچ ملکی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی پر نظریں مرکوزکرلیں۔
غیر ملکی ٹیموں کومہمان بنانے کیلیے فیڈریشن حکام نے عالمی فیڈریشنزکے ساتھ رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر نے تصدیق کی ہے کہ ہم پانچ ملکی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کی میزبانی کی اجازت حاصل کرنے کے لیے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اورایشین ہاکی فیڈریشن حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں، ان کے مطابق ہاکی اوپن سیریزکے کامیاب انعقاد کے بعد ہم ملک میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کے مومینٹم کوجاری رکھنا چاہتے ہیں، اس لیے ہم نے پانچ ملکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے کا پروگرام بنایا ہے، صدر فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اگرچہ پی ایچ ایف کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے تاہم پانچ ملکی ایونٹ فیڈریشن پر زیادہ مالی بوجھ نہیں بنے گا۔
خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ ایونٹ کا کامیاب انعقاد نہ صرف ہاکی کی انٹرنیشنل بحالی میں معاون ثابت ہوگا بلکہ نئے کھلاڑیوں کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔یاد رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں ہاکی اوپن سیریز کی میزبانی کی تھی جس میں کرغزستان، قازقستان، نیپال اورافغانستان کی ٹیموں نے شرکت کی تھی جبکہ پاکستان کی پریذیڈنٹ الیون بھی میزبان ٹیم کی حثییت سے ایکشن میں دکھائی دی۔ اس سے قبل گزشتہ برس پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کیا تھا جس میں آسٹریلیا اور ارجنٹائن کے نو گول کیپرز نے بھی شرکت کی تھی۔