جاپان بیکٹیریا سے آلودہ اچار کھانے سے 7افراد ہلاک

مقامی مارکیٹ میں دستیاب اسی قسم کے اچارسے مزید 103افراد بھی بیمار ہوئے،مقامی حکومت

مقامی مارکیٹ میں دستیاب اسی قسم کے اچارسے مزید 103افراد بھی بیمار ہوئے،مقامی حکومت. فائل فوٹو

شمالی جاپان میں ایکولی بیکٹیریا سے آلودہ اچار کھانے سے 7افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی حکومت کے مطابق سپورو شہر میں جولائی کے اواخر میں ایک چینی کمپنی کے سبزی کے اسی قسم کے اچار کھانے سے دیگر 103افراد بیمار ہوئے ہیں۔


ہلاک ہونے والوں میں 6عمر رسیدہ افراد شامل ہیںجنہوں نے ہوکائیڈو جزیرہ کے دوسرے شہر اور سپورو کے نرسنگ ہوم میں اس اچار کو کھایا تھا۔ سپورو پبلک ہیلتھ مرکز کے ایک اہلکار کے مطابق ایکولی زہر کے اثرات سامنے آنے کے پانچ روز بعد 11اگست کو ایک چار سالہ لڑکی بھی ہلاک ہوئی۔

سیچی نہارا نے ٹیلی فون پر اے ایف پی کو بتایا کہ لڑکی اور اس کے خاندان نے اس کمپنی کی سبزیوں کے اچار کو استعمال کیا تھاجو عمومی طور پر مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔
Load Next Story