کرسمس کا تہوار
قیام پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان کے عمل میں عیسائی برادری نے بھرپورکردار ادا کیا ہے
قیام پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان کے عمل میں عیسائی برادری نے بھرپورکردار ادا کیا ہے۔ فوٹو: فائل
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیسائی برادری نے کرسمس کا تہوار منایا، یہ دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم پیدائش پر بطور عید منایا جاتا ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں کرائسٹ چرچ میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔ شرکاء نے کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہونے پر پاک فوج کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔ پاک فوج کے سربراہ نے پاکستان کی تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔قیام پاکستان سے لے کر تعمیر پاکستان کے عمل میں عیسائی برادری نے بھرپورکردار ادا کیا ہے کیونکہ یہ کمیونٹی پاکستانیت کے جذبے سے بھی معمور ہے ۔
ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب سے خطاب میں پوپ فرانسس نے شرکاء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مادیت چھوڑیں اورغریب پرور بنیں، انھوں نے لوگوں کو ایک دوسرے کے دکھ درد میں کام آنے اورخوشیاں بانٹنے کی نصیحت بھی کی ۔کتنا خوبصورت پیغام دیا ہے، پوپ فرانسس نے تمام انسانوں کو آپس میں مل جل کر رہنے اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے کا ۔ بلاشبہ ان کی صائب بات پر سب کو عمل کرنا چاہیے ۔
پاکستان میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی کرسمس کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ کرسمس کے پر مسرت موقعے پر پاکستانی اراکین پارلیمنٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرسمس کا دن ہمیں نئی امیدوں اور منصوبوں کی شروعات ، تحقیقی صلاحیتوں کو اجا گرکرنے تنازعات کے حل اور آنیوالی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے امن اور تعاون کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے۔ مسیحی اور دیگر اقلیتیں ہمارے بھائی ہیں جنھیں آئین پاکستان میں مکمل تحفظ اور حقوق دیے گئے ہیں اور ان حقوق کا تحفظ ہر پاکستانی کی ذمے داری ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے کرسمس کے موقعے پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت جاری تھی تاکہ مسیحی برادری باآسانی اپنا مذہبی تہوار مناسکے۔
صدر پاکستان عارف علوی نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کی ملک کی ترقی واستحکام کے لیے گرانقدرخدمات ہیں ۔ان تمام بیانات کی روشنی میں یہ بات پایہ ثبوت کو پہنچتی ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں نہ صرف محفوظ ہیں بلکہ انھیں ہرطرح کی مذہبی آزادی بھی حاصل ہے اور کرسمس کا خلاصہ کلام یہ ہے ،کرہ ارض پر رہنے والے تمام افراد انسانیت کے ناتے یکساں ہیں اور ان کے درمیان کسی بھی قسم کی کوئی تفریق نہیں۔ کرسمس تہوار انسانی مسرتوں کا استعارہ ہے۔