ٹھٹھہ ریٹائرڈ سرکاری افسر کے گھر میں ایک کروڑ80لاکھ کی ڈکیتی
6 مسلح افراد علی الصباح بنگلے میں داخل ہوئے، اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی، طلائی زیورات اور انعامی بانڈز لے اڑے
پولیس ایک گھنٹے بعد پہنچی اور تمام تفصیلات معلوم کرکے نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مکلی تھانے میں کیس داخل کردیا۔ فوٹو: فائل
مکلی سوسائٹی میں ٹھٹھہ کی سب سے بڑی ڈکیتی، نامعلوم مسلح افراد اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی، طلائی زیورات، انعامی بانڈز اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔
مسروقہ سامان کی مالیت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکلی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 3 میں پیر کو علی الصباح 6 مسلح افراد بنگلے کی دیوار کود کر داخل ہوگئے اور محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے ریٹائرڈ آفیسر غلام اللہ کے اہل خانہ کو یرغمال بناکر الماریوں کے تالے توڑ کر سونا، نقدی، پرائز بانڈز اور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہوگئے۔
مسلح افراد ایک گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے۔ زیورات، نقدی، پرائز بانڈ اور دیگر سامان کی مالیت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ ڈاکوؤں کے فرار ہونے پر اہل خانہ کی چیخ و پکار سے محلہ والے جمع ہوگئے اور پولیس کو اطلاع دی، پولیس ایک گھنٹے بعد پہنچی اور تمام تفصیلات معلوم کرکے نامعلوم مسلح افراد کے خلاف مکلی تھانے میں کیس داخل کردیا۔
واضح رہے کہ مکلی ہاؤسنگ سوسائٹی میں آئے دن وارداتیں ہوتی رہتی ہیں اور ایس ایس پی ٹھٹھہ نے سوسائٹی کے نزدیک پولیس بھی تعینات کی ہے مگر ٹھٹھہ کی یہ تاریخی ڈکیتی ہے، پولیس کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔