وائن شاپ سے شراب خریدنے والے 2 مسلمان شرابی گرفتار

ملزمان سعودآباد کی وائن شاپ سے شراب کی 6 بوتلیں خرید کر لے جا رہے تھے

ملزمان سعودآباد کی وائن شاپ سے شراب کی 6 بوتلیں خرید کر لے جا رہے تھے فوٹو: فائل

سعودآباد پولیس نے شراب خانے سے شراب خریدنے والے 2 شرابیوں کو شراب کی 6 بوتلوں سمیت گرفتار کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق سعود آباد پولیس نے 2 شرابیوں سکندر اور محمد عامر کو گرفتار کرکے 6 بوتل شراب برآمد کرلی، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شرابی سعودآباد میں لائسنس یافتہ وائن شاپ سے شراب خرید کرلے جا رہے تھے۔

گرفتار شرابی مسلمان ہیں جبکہ وائن شاپ سے مسلمانوں کو شراب کی فروخت پر پابندی عائد ہے شرابیوں نے جس وائن شاپ سے شراب خریدی ہے اس کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Load Next Story