بھارتی قید سے 10 سال بعد رہائی پانے والا عمران وارثی آج پاکستان آئے گا
پولیس نے 2007 میں مخبری پر عمران وارثی کو بھوپال سے گرفتارکیاتھا
پولیس نے 2007 میں مخبری پر عمران وارثی کو بھوپال سے گرفتارکیاتھا فوٹو: فائل
بھارت سے رہائی پانیوالے عمران وارثی کو آج واہگہ کے راستے پاکستان بھیجا جائے گا۔
کراچی کا رہائشی 36 سالہ عمران وارثی 10 سال سے بھارتی جیل میں تھا، عمران وارثی دسمبر 2003 میں ویزہ لے کر بھارت گیا تھا، جہاں اس نے کزن سے شادی کر لی اور سسرال کے کہنے پر وہیں رہنے لگا۔
شادی کے بعد عمران وارثی کے 2 بچے بھی پیدا ہوئے، پولیس نے 2007 میں مخبری پر عمران وارثی کو بھوپال سے گرفتارکرلیا، ایجنسیوں نے اس پرجاسوسی کا الزام لگا دیا اور اسے 10 سال کی سزا ہو گئی جو 19 جنوری 2018 کومکمل ہوگئی تھی۔