گوجرانوالہ بڑی تباہی سے بچ گیا القاعدہ کے 4 دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی کی علی الصباح شیخوپورہ روڈ پر فرانسیس آباد میں بروقت کارروائی، بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا
دہشت گردگرجاگھروں اور حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، سیکیورٹی حکام ، فوٹو : فائل
گوجرانوالہ میں سی ٹی ڈی نے کرسمس پر شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
تفصیلات کے مطابق گرجا گھروں اور حساس مقامات کونشانہ بنا نے کی منصوبہ بندی کرنیوالے 4 القاعدہ دہشت گرد گرفتار کرلیے، بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔
منگل کو سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شیخوپورہ روڈ کے قریب واقع فرانسیس آباد میں کارروائی کی۔ دہشت گردوں کی شناخت محمد توسین، محمد جنید، منیر احمد اور تاج شاہ کے نام سے ہوئی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔