کراچی ایم کیو ایم کے3کارکنوں اور پولیس افسر سمیت مزید16افراد ہلاک
اورنگی ٹاؤن کالی پہاڑی اورنیوکراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں اور پولیس افسر کو نشانہ بنایا گیا.
اورنگی ٹاؤن کالی پہاڑی اورنیوکراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنوں اور پولیس افسر کو نشانہ بنایا گیا. فوٹو: فائل
شہر میں ٹارگٹ کلنگ ، فائرنگ اور پرتشدد واقعات ایم کیو ایم کے 3 کارکنوں اور ایک پولیس افسر سمیت 16افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 11افراد زخمی ہوئے۔ اورنگی ٹاؤن نمبر1 کالی پہاڑی مسجد ابوبکر کے سامنے ڈبو کی دکان پر فائرنگ 2 افراد ہلاک اور2 افراد زخمی ہو گئے۔
ایس ایچ او اورنگی ٹاؤن غلام نبی میمن کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت 35سالہ یاسین اور ماجد صدیقی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 10سالہ سبحان اور22 سالہ عدنان شامل ہیں، ہلاک ہونے والے یاسین اور ماجد ایم کیوایم کے یونٹ نمبر 131کے سر گرم کارکنان تھے،موٹر سائیکل سوار3 نامعلوم ملزمان آئے اور دکان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، واقعہ شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل ہے۔ نیو کراچی سیکٹر5-L میں حماد راجپوت ملک سینٹر کے قریب فائر نگ سے اے ایس آئی پولیس40 سالہ اعجاز کھوکھراور30 سالہ کامران ہلاک اور30 سالہ ثاقب زخمی ہوگیا۔ ڈی ایس پی نیو کراچی طاہر خان کے مطابق مقتول پولیس افسر خواجہ اجمیر نگری ہیڈ کوارٹرز ویسٹ زون میں تعینات تھا جبکہ ہلاک ہونے والا کامران متحدہ قومی موومنٹ کا علاقائی کارکن تھا۔ ایس ایچ او چنگیز خان نے بتایا کہ زخمی ثاقب مقتول پولیس افسر کا مخبر تھا۔سر جانی ٹاؤن تھانے کی حدود یوسف گوٹھ میں کریانے کی دکان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا، دوسرا زخمی بھی دوران علاج دم توڑ گیا۔
ایس ایچ او سر جانی ٹاؤن شبیر احمد کے مطابق 28 سالہ زاہد علی قادری یوسف گوٹھ کا رہائشی تھا جبکہ45 سالہ عمران قصبہ کالونی کا رہائشی تھا ، زاہد یوسف گوٹھ میں کریانے کے دکان پر بیٹھا تھا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار 3 سے 4 نامعلوم ملزمان ہیلمٹ پہنے ہوئے آئے اور زاہد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں زاہد زخمی ہو گیا اور اس نے اپنی پستول سے جوابی فائرنگ جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور عمران نامی شخص زخمی ہو گیا جو عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہو گیا۔کلری تھانے کی حدود میں لیاری آگرہ تاج کالونی گلی نمبر7میں فائرنگ سے28 سالہ جلال ہلاک ہو گیا۔ ایس ایچ او کلری حاجی ثنا اﷲ کے مطابق مقتول فشری میں کام کرتا تھا ، مقتول گلی نمبر7 کا رہائشی تھا اور گھر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پاک کالونی تھانے کی حدود میں میوہ شاہ قبرستان میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے 30 سالہ نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
الفلاح کے علاقے رفاہ عام سوسائٹی جوہر پارک کے قریب سے 2 افراد کی لاشیں ملیں جنھیں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کیا ۔ الفلاح تھانے کے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی عبدالرحمٰن نے بتایا کہ مقتولین کی شناخت 20 سالہ شکیل احمد اور 22 سالہ عمیر کے نام سے ہوئی ہیں، ایک کے ہاتھ میں ٹی ٹی پستول تھا جبکہ میگزین میں 4گولیاں تھیں تاہم فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ مقتولین کو کب اور کہاں سے اغوا کیا گیا تھا۔ مقتول عمیر کے شناختی کارڈ پر اس کا مستقل پتہ وہاڑی لکھا ہے ، دونوں مقتولین گرین ٹاؤن کے رہائشی اور تعلق پنجابی پختون اتحاد سے بتایا جاتا ہے۔ زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر سیکٹر 48-F میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ پردیپ ہلاک جبکہ 35 سالہ لکشمن شدید زخمی ہوگیا ۔ زمان ٹاؤن تھانے کے ڈیوٹی افسر ذوالفقار نے بتایا کہ مقتول اور مضروب ابراہیم حیدری کے رہائشی ہیں اور وہیں پر ان کی وائن شاپ ہے، پولیس واقعے کو دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔ موچکو کے علاقے اتحاد ٹاؤن رئیس گوٹھ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر لال بخش نامی شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور فرار ہوگئے۔ سرجانی تھانے کی حدود سیکٹر 7/D میں علی نامی شخص کی مبینہ فائرنگ سے 30 سالہ منصور عابدی ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول اپنے 3 دوستوں کے ہمراہ بیٹھا ہوا تھا کہ ان میں موبائل فون پر جھگڑا ہوگیا۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر عبدالغفار بھی زخمی ہوا ۔ بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن بلاک 2 میں واقع بنگلہ نمبر D-19کے قریب کچرا کنڈی سے 55 سالہ بشیر عرف پٹواری ولد محمد اسلم کی پھندا لگی لاش ملی جو نیلم کالونی کا رہائشی اورایف بی آرکے ریٹائرسینئر ممبر اسرار رؤف کے بنگلے کا چوکیدار تھا۔ ذرائع کے مطابقFBR اسرار رؤف اپنی فیملی کے ہمراہ اسلام آباد گئے ہوئے ہیں، بنگلے پر چوکیدار بشیر پٹواری اور ملازم شہباز نتھو موجود تھا اور شبہ ہے کہ مقتول بشیر پٹواری کو شہباز نے جھگڑے کی بنا پر تشدد کر کے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا اور فرار ہو گیا پولیس نے مقتول کے بھائی کی مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ پی آئی بی تھانے کی حدود گورا آباد روڈ بسم اﷲ ہوٹل کے قریب کچرا کنڈی سے پینٹ شرٹ میں ملبوس 25 سالہ نامعلوم نوجوان کی بوری بند لاش ملی جسے اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ نیپیئر تھانے کی حدود گھانچی پاڑا میں واقع پٹرول پمپ کی عقبی گلی سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جسے اغوا اور تشدد کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔یوسف پلازہ انارکلی بازارمیں اسلحہ چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے نجی سیکیورٹی گارڈ35 سالہ سراج احمد زخمی ہو گیا۔لانڈھی کے علاقے میںD-7 بس اسٹاپ کے قریب ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ سے عابد اور دوست محمد زخمی ہو گئے۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے11میں 30سالہ ندیم، بنارس پل کے قریب 55 سالہ محمد سعید، سرجانی ٹاؤن بلدیہ اسکول اور گولیمار میں بیکری شاپ کے قریب فائرنگ سے 2افراد زخمی ہو گئے۔لاشوں اور زخمیوں کو سول، جناح اور عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔رات گئے رسالہ کے علاقے پان منڈی نگار سنیما کے قریب فائرنگ سے 45 سالہ رفیق اور 40 سالہ محمد حسین زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔