ویرات کوہلی ایک بار پھر کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے

بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے کہا ہے کہ کوہلی کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں ہے۔

بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے کہا کہ کوہلی کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں ہے۔ فوٹوفائل

لاہور:
بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک بار پھر کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔


آسٹریلیا سے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز انھوں نے آسانی سے 74 رنز بنائے مگر پھر مچل اسٹارک کی گیند کو سنگل کیلیے ہک کرنے کے بعد کمر میں تکلیف شروع ہوگئی، انھوں نے ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کرکے فزیو پیٹرک کو بلایا جنھوں نے وکٹ پر ٹریٹمنٹ کی، مگر وہ مزید 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کوہلی اس سے قبل بھی اس تکلیف کا شکار رہ چکے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے کہا کہ کوہلی کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں ہے۔
Load Next Story