سونا 200روپے اضافے سے67200روپے تولہ ہوگیا

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 880 روپے پر مستحکم رہی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 880 روپے پر مستحکم رہی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1272ڈالر کی سطح پر مستحکم ہونے کے باوجودمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو کوفی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب200روپے اور 171 روپے کا اضافہ ہوگیا۔


جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر67200روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر57613روپے ہوگئی ۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 880 روپے اور فی10 گرام چاندی کی قیمت 754روپے45پیسے پر مستحکم رہی۔
Load Next Story