ایم ڈی اے کا آپریشن نیشنل ہائی وے پر اربوں روپے کی زمین واگزار

8ایکٹر کمرشل زمین پرقبضہ کرکے چاردیواری بنادی گئی تھی جسے بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیا گیا

ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے نیشنل ہائی وے پر تجاوزات کو مسمار کیا جارہا ہے

سپریم کورٹ کی ہدایت پرملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی نے نیشنل ہائی وے پرکارروائی کرکے اربوں روپے کی زمین واگزارکرالی۔


تفصیلات کے مطابق ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) نے گزشتہ روزبھاری مشینری کے ذریعے چاردیواری مسمار کرکے نیشنل ہائی وے پر اربوں روپے کی8 ایکڑ کمرشل زمین واگزارکرالی۔

آپریشن کے دوران ایم ڈی اے، محکمہ انسداد تجاوزات، ڈپٹی کمشنر ملیر سمیت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی، واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایس بی کیٹگری کے 400 گز 26 اور اے ایس کیٹگری کے 240 گز کے 26 پلاٹ واہ گزارکرائے جاچکے ہیں۔
Load Next Story