امپائرکے غلط فیصلے نے پاکستان کو وکٹ سے محروم کر دیا
ٹی وی کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ نے بھی فیصلے کو غلط قرار دیا۔
ٹی وی کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ نے بھی فیصلے کو غلط قرار دیا۔ فوٹوفائل
سنچورین ٹیسٹ میں امپائر کے غلط فیصلے نے پاکستان کو وکٹ سے محروم کر دیا۔
معمولی ہدف کا دفاع کرنے کیلیے کوشاں ٹیم دوسری وکٹ کی متلاشی تھی، جنوبی افریقی بیٹسمین ڈین ایلجر4 پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر پہلی سلپ میں اظہر علی نے ایک لوکیچ لیا، فیلڈ امپائرز بروس اوکسنفورڈ اور سندرام روی نے آپس میں بات کرنے کے بعد ابتدائی طور پردرست کیچ کا اشارہ دیا۔
تھرڈ امپائر جوئیل ولسن سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کئی بار ری پلے دیکھنے کے بعد فیصلہ بیٹسمین کے حق میں دے دیا، پاکستانی کرکٹرز اس پر ہکا بکا رہ گئے، ٹی وی کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ نے بھی فیصلے کو غلط قرار دیا۔