بھارتی پلیئرز پر نسلی فقرے کسنے والے شائقین کو اسٹیڈیم سے نکال دیاگیا
وکٹوریہ پولیس اور ایم سی جی اسٹیڈیم سیکیورٹی پر نظر رکھے ہوئے ہے، سی اے ترجمان
وکٹوریہ پولیس اور ایم سی جی اسٹیڈیم سیکیورٹی پر نظر رکھے ہوئے ہے، سی اے ترجمان فوٹو: فائل
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارتی پلیئرز پر نسلی تعصب پر مبنی فقرے کسنے والے آسٹریلوی شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیاگیا۔
اس موقع پر انھوں نے یہ نعرے بھی لگائے کہ ' اپنے ویزے دکھاؤ'۔منتظمین نے کئی افراد کو تنبیہ کی جبکہ کچھ کو میدان بدر کردیا۔حکام نے یہ اقدام بھارت سے جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن مختلف شکایتوں پر کیا۔
سی اے ترجمان نے کہاکہ ہم کھیل میں کسی بھی قسم کے نسلی تعصب کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی پر گامزن ہیں، وکٹوریہ پولیس اور ایم سی جی اسٹیڈیم سیکیورٹی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔