گزشتہ 10 برس میں سروسز ایکسپورٹ 4 سے 5 ارب ڈالر رہیں شماریات کمیٹی میں انکشاف
وزیرشما ریات خسرو بختیار کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار
وزیرشما ریات خسرو بختیار کی اجلاس میں عدم شرکت پر برہمی کا اظہار فوٹوفائل
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے شماریات میں ملکی سروسزبرآمدات میں حکومتی سروسز سر فہرست ہونے کا انکشا ف ہواہے گزشتہ 10سال میں 4 سے 5 ارب ڈالرسروسزایکسپورٹ رہیں۔
کمیٹی نے ملک میں بڑھتے ہوئے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے زرعی رقبہ تیزی سے ملک میں ختم ہو رہاہے ہاؤسنگ سوسائیٹیزکولگام دینے کیلیے قانون سازی کی جائے۔اجلاس سینیٹر جہاں زیب جمالدینی کی زیرصدارت ہوا ، کمیٹی کی جانب سے وزیر شماریات مخد وم خسرو بختیار کے اجلاس میںعدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیاگیا،اجلاس میں شماریات ڈویژن کی جانب سے سروسزشماریات پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ سروسزسیکٹر کا معیشت میں 60.23 فیصد حصہ ہے ،گزشتہ 10سال میں 4 سے 5 ارب ڈالر سروسز ایکسپورٹ رہی ،سروسز ایکسپورٹ میں حکومتی گڈز اور سروسز سرفہر ست ہیں، جس پر سینیٹر مصدق ملک نے کہاکہ صرف حکومت نے کیسے 4.5 ارب ڈالر میں سے 3.5 ارب ڈالرکی سروسز ایکسپورٹ کی،پرائیویٹ سیکٹر کیا کر رہا ہے ۔
حکومت نے کونسی ایسی سروسز دی کہ حکومت کی گڈز و سروسز ایکسپورٹ میں پہلے نمبر پر ہے ، جس پر پہلے سیکریٹری شماریات شائستہ سہیل نے کہاکہ میں آفس سے جا کر چیک کرکے بتاؤں گی، بعد ازاں شما ریات ڈویژن کے حکام کا کہنا تھا کہ ا ن سروسز میں بڑی تعداد میں لاجسٹکس سپورٹ کی سروسز ہیں، جس پرسینیٹر مصدق ملک نے کہاکہ شماریات ڈویڑن کی بریفنگ سے لگ رہا ہے کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور حکومت پاکستان سب سے زیا دہ سروسز ایکسپورٹ کر رہی ہیں۔