پانی کی عدم فراہمی کیخلاف شہریوں کامظاہرہ و دھرنا
دھرنے سے وادھواہ روڈ بند، علی نگر اور ڈومراہ گوٹھ میں 4ماہ سے پانی نہیں آ رہا، مظاہرین
احتجاج کے دوران مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلائے اور واسا کے خلاف شدید نعرے نعرے بھی لگائے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
قاسم آباد میں واقع ڈومراہ گوٹھ اور علی نگرکے رہائشیوں نے گزشتہ 4 ماہ سے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف وادھواہ روڈ پر احتجاج کیا اور دھرنا دے کر سڑک کو بلاک کر دیا۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلائے اور واسا کے خلاف شدید نعرے نعرے بھی لگائے۔ احتجاج میں شریک محمد پنھل نے بتایا کہ علی نگر اور ڈومراہ گوٹھ میں گزشتہ 4 ماہ سے پانی نہیں آ رہا، جس کی وجہ سے پورا علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے، مالدار پانی خرید کر استعمال کر رہے ہیں لیکن غریب شہری پانی کے حصول کے لیے پریشان ہیں اور کئی کئی کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں، علاقے کے لوگوں نے کئی مرتبہ احتجاج کیا اور تحریری شکایت بھی کی لیکن اس کا کوئی حل نہیں نکلا۔
اب جب کہ رمضان کی آمد آمد ہے تو عوام پریشان ہیں کہ وہ کس طرح اپنا گزارا کریں گے۔ سڑک بلاک ہونے کے باعث وادھواہ روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی اور وہاں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جب کہ علاقہ پولیس نے وہاں پہنچ کر احتجاج ختم کرانے کی بھی کوشش کی، لیکن مظاہرین نے ایم ڈی واسا کے وہاں آکر پانی کی فراہمی کی یقین دہانی نہ کرانے تک احتجاج ختم کرنے سے انکار کر دیا۔
بعد ازاں پولیس نے موبائل فون پر مظاہرین کا ایم ڈی واسا سلیم الدین سے رابطہ کرایا، جنھوں نے بتایاکہ وہ اس وقت کراچی میں ہیں، تا ہم انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ 24گھنٹے کے اندر دونوں علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال ہو جائے گی، جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔